ہندوستان اورسنگاپور کے مابین 7 معاہدوں پر دستخط
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم کے درمیان مذاکرات کے دوران یہ معاہدے کئے گئے۔
ہندوستان اورسنگاپور کے وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان لاجسٹک تعاون اور دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے سائبر سیکورٹی تعاون سمیت سات معاہدوں پر دستخط کئے اور ہمہ جہت اقتصادی تعاون معاہدہ کا دوسرا جائزہ مکمل کرکے اس پر عمل درآمد کا اعلان کیا۔
مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ہندوستان کے وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں نے اپنی اسٹریٹیجک شراکت میں دفاع اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ ہم ان تعلقات میں مسلسل اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم سہ فریقی بحری مشقیں بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سائبر سیکورٹی اور انتہاپسندی اوردہشت گردی سے نمٹنا ہمارے تعاون کا اہم شعبہ ہوگا کیونکہ ہم اسے سب سے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی چیلنجز پر اپنی تشویش سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔