آبی تنازعہ پر پاک و ہند کے مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i333982-آبی_تنازعہ_پر_پاک_و_ہند_کے_مذاکرات
آبی تنازعہ پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۱ Asia/Tehran
  • آبی تنازعہ پر پاک و ہند کے مذاکرات

آبی تنازعہ پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق انڈس واٹر کمشنرز میں مذاکرات کا پہلا سیشن نیسپاک کے دفترمیں آج صبح ہو رہا ہے جو کل تک جاری رہےگا۔

دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر میڈیا بریفنگ بھی متوقع ہے،مذاکرات کے بعد ہندوستانی وفد 31 اگست کو صبح 11 بج کر50 منٹ پر لاہور سے دہلی روانہ ہوگا، وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 کے ذریعے واپس نئی دہلی جائے گا۔

واضح رہے کہ آبی تنازعہ پر مذاکرات کے لیے ہندوستان کا  9 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکا ہے۔