پاک وہند کشیدگی، ایل او سی پر فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی
Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی ہر چند کہ کم ہوئی ہے تاہم دونوں ملکوں کی افواج کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹرمیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد رہائشی مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ۔
ادھر پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ایل او سی پر ہندوستان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور5 زخمی اور چکوٹھی اور پانڈو کے سرحدی دیہات میں7 رہائشی مکانات تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اورپاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
ٹیگس