کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ،4 ہلاک
Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان اور پاکستان کے میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کنٹرول لائن کے قریب کے علاقوں کے عوام اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں اور اسکول و مدارس بند کر دیئے گئے ہیں۔