Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ جموں کشمیر کے وزیر اعلی کا راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے قائد حزب اختلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور قائد حزبِ اختلاف اپنے تمام فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان    رپورٹ کے مطابق گل مرگ میں منعقدہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے ایک اہم رکن اور جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے جو دعوے میڈیا میں گردش کر رہے ہیں وہ پوری طرح سے بےبنیاد ہیں کیونکہ انڈیا بلاک کی کسی بھی میٹنگ میں ایسا کوئی بھی موضوع زیرِ بحث نہیں آیا۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور قائد حزبِ اختلاف اپنے تمام فرائض بہترین طریقے سے انجام دیئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جموں کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا اتحاد کے کچھ حلقے ممتا بنرجی کو اتحاد کی سربراہی کےلئے آگے بڑھا رہے ہیں؟ توانہوں نے جواب میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہ کسی اجلاس میں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ تجویز سامنے آئی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ قیادت سے متعلق فیصلہ صرف اور صرف انڈیا اتحاد کے اجتماعی اتفاق ہی سے ہو گا اس میں قیاس آرائیوں کا کوئی دخل نہیں ہوگا۔

 

ٹیگس