ہندوستان میں دو نظریےکی لڑائی : راہل گاندھی
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں ملک میں دو نظریات کی جنگ ہے۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ضلع گنگا نگر کے سورت گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی جے پی، نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ملک کو بانٹنے، نفرت پھیلانے کانظریہ ہے اور دوسری طرف کانگریس کا عام لوگوں سے بھائی چارہ ، محبت اور لوگوں کو جوڑنے کانظریہ ہے۔
راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ اس بار انتخابات میں ان دونوں کے درمیان ہی جنگ ہے۔