ہندوستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے: راہل گاندھی
ہندوستانی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہندوستان میں انتخابات کی منصفانہ حیثیت پر اٹھائے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر یعنی بائیس دسمبرکو برلن کے دورے کے دوران ہندوستان میں جمہوریت، ووٹ کی چوری اور انتخابات کی منصفانہ حیثیت کے حوالے سے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان میں ایسا ماحول بنا رکھا ہے جہاں ادارے ملک کے لئے نہیں اس کے لئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ان کا غلط استعمال نہیں کیا لیکن بی جے پی اپنی سیاسی طاقت بڑھانے کے لیے ان کا استعمال کرتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
جرمنی کے شہر برلن کے ہرٹی اسکول میں اپنے خطاب کے دوران کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارا ادارہ جاتی ڈھانچہ حکومت نے مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں، سی بی آئی اور ای ڈی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے زیادہ تر کیس بی جے پی مخالفین کے خلاف ہیں۔