ہندوستان کی لڑائی پاکستان سے نہیں دہشتگردی سے ہے: مودی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346693-ہندوستان_کی_لڑائی_پاکستان_سے_نہیں_دہشتگردی_سے_ہے_مودی
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی لڑائی پاکستان سے نہیں دہشتگردی سے ہے: مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔

نریندرمودی نے کہا ہمارا پاکستان کے عوام کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ دہشتگردی کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک و ہند کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔