کشمیر میں حالات کشیدہ 47 سکیورٹی اہلکار زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349075-کشمیر_میں_حالات_کشیدہ_47_سکیورٹی_اہلکار_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اورسکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں حالات کشیدہ 47 سکیورٹی اہلکار زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اورسکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

بارہمولہ میں ایک مرتبہ پھر مشتعل بھیڑ نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراوکیا جس میں 47 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ بھی شامل ہے ۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ سبھی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا لیکن اس کے باوجود بارہمولہ میں حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں گزشتہ کچھ دنوں سے حالات کشیدہ ہیں ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی ۔