Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم کا دورہ جاپان

گروپ بیس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے شہر اوساکا پہنچ گئے۔

اوساکا پہنچنے کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے جاپانی وزیراعظم آبے شینزو سے ملاقات کی- ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے معاملات سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کی اور باہمی مفادات کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا-

اس موقع پر ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے جاپانی ہم منصب کے رواں سال کے آخر میں انجام پانے والے دورہ ہندوستان کا بے تابی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں-

جاپان کے شہر اوساکا میں گروپ بیس کا اجلاس، تین روز تک جاری رہے گا- اس بار گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کا موضوع انسان محوری ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے معاملات زیر غور آئیں گے-