ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے پرہندوستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352030-ایران_کے_ساتھ_تجارت_کو_جاری_رکھنے_پرہندوستان_کی_تاکید
ہندوستان کے وزیر تجارت نے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے پرہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے وزیر تجارت نے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر تجارت "هردیپ سنگھ پوری Hardeep Singh Puri  نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کسی بھی ملک سے متاثر نہیں ہوں گے۔

 اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکی حکومت ہندوستان پر ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرانے کے لئے دباو ڈال ریی ہے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کسی بھی ملک کے اثر انداز ہونے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کیہ تہران اور نئی دہلی کے مابین تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ  اورغیر قانونی طریقے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے کیلئے ایران پر پابندیاں عائد کیں۔