ہندوستان اسرائیل سے اسمارٹ بم خریدے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i354200-ہندوستان_اسرائیل_سے_اسمارٹ_بم_خریدے_گا
حکومت ہندوستان نے اسرائیل سے اسپائس-2000 اسمارٹ بموں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اسرائیل سے اسمارٹ بم خریدے گا

حکومت ہندوستان نے اسرائیل سے اسپائس-2000 اسمارٹ بموں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق حکومت ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اسپائس-2000 اسمارٹ بموں کی خریداری کے اس معاہدے کی مالیت تین ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ 
ہندوستان اس سے پہلے بھی اسرائیل سے اسپائس-1000 قسم کے بموں کی کھیپ حاصل کرچکا ہے۔ 
 ہندوستان نے اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور سن2017 میں ہندوستان کے وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا۔