ہندوستان نے کیا برہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i355746-ہندوستان_نے_کیا_برہموس_سپرسونک_کروز_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ برہموس سپرسونک کروز میزائل کا اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کیا برہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ برہموس سپرسونک کروز میزائل کا اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)اوربرہموس ایئر واسپیس نے یہ تجربہ صبح 10 بجکر 20منٹ پرکیا ۔ تجربہ کے دوران میزائل نے اپنی مقررہ 290کلومیٹر کی دوری کو کامیابی کے ساتھ طے کیا۔

ہندوستان اور روس کےذریعہ مشترکہ طورپر تیار کیا گیا برہموس میزائل فوج کے تینوں شعبوں میں شامل کیا جاچکا ہے ۔