Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کملیش تیواری کے قتل کے بعد ہنگامہ

ہندو مہا سبھا کے سابق صدر اور ہندو سماج پارٹی کے بانی کملیش تیواری کے قتل کے بعد اس کے حامیوں اور دیگر مشتعل لوگوں نے احتجاج کیا اور دکانیں بند کروائیں۔

ہندو مہا سبھا کے سابق صدر اور ہندو سماج پارٹی کے بانی کملیش تیواری کوکل لکھنو میں واقع اس کے گھرمیں قتل کردیا گیا ۔کملیش تیواری کو پہلے گولی مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی ، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کملیش کو کسی تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔ ادھر پولیس نے جائے واقعہ سے ایک ریوالور بھی برآمد کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل کملیش تیواری کے ہی کسی جاننے والے نے کیا ہے ۔ واردات کو انجام دے کر ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کملیش تیواری سے دو لوگ ملنے کیلئے آئے تھے جس میں ایک نے بھگوا کپڑا پہن رکھا تھا ۔

یاد رہے کہ ہندو مہا سبھا کے صدر رہ چکے کملیش تیواری کو پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملہ میں این ایس اے کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا ۔ اس کے بعد 2017 میں اسمبلی انتخابات سے پہلے اس نے ہندو سماج پارٹی تشکیل دی تھی ۔

 

ٹیگس