Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فضائی آلودگی، دہلی کے تمام اسکول بند

ہندوستان کی سپریم کورٹ کے ایک پینل نے دہلی۔این سی آر میں پبلک ہلیتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیاہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل تک دہلی میں تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔اروند کیجریوال نے اس سلسلے میں ہمسایہ ریاستوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں فصلیں جلانے سے دہلی میں آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ۔ زیریلی ہوا سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہم نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے 50 لاکھ بچوں میں ماسک تقسیم کیے ہیں۔

یادر ہے کہ دہلی میں گزشتہ چار۔پانچ دنوں سے دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی سے عوام پریشان ہیں ۔انوائرن منٹ پلویشن پری ونشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے دہلی این سی آر میں آتش بازی پرپابندی لگادی ہے۔

ٹیگس