Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی بجٹ پر سیاسی گرما گرمی، مودی کا ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن

ہندوستان میں مرکزی بجٹ کے معاملے پر مرکزی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ادھر زیر اعظم نریندر مودی نے مالی سال دوہزار چھبیس ستائیس کے بجٹ کو وکست بھارت کی بلند پرواز کی بنیاد قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بجٹ سال دوہزار چھبیس ستائیس بنیادی بحرانوں اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے سے بہت دور ہے عام بجٹ سال دوہزار چھبیس ستائیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، ’’نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، مینوفیکچرنگ میں گراوٹ ہے، سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں، گھریلو بچت کم ہو رہی ہے اور بجٹ میں عالمی چیلنجوں اور بحرانوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دراین اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے مالی سال سال دوہزار چھبیس ستائیس کے بجٹ کو وکست بھارت کی بلند پرواز کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت مہم کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک پرعزم اور جامع روڈمیپ پیش کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس