دہلی اور ان سی آر زلزلے سے لرز اٹھے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i364519-دہلی_اور_ان_سی_آر_زلزلے_سے_لرز_اٹھے
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور ان سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • دہلی اور ان سی آر زلزلے سے لرز اٹھے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور ان سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دار الحکومت دہلی اور ان سی آر میں زلزلے کے جھٹکے کے دوران لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے ساتھ ساتھ غازی آباد، نوئڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی زلزلے کے تقریبا پندرہ سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ 

زلزلے کا مرکز دہلی اور یوپی تھا۔