Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کنٹرول لائن پر فائرنگ، 3 جاں بحق

پاک و ہند کی فورسز کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لائن آف کنٹرول میں ہندوستان اور پاکستان کی فورسز نے  ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین تنازعے کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس کے سبب وقتا فوقتا دونوں پڑوسیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں

برطانوی سامراج سے 1947 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر اب تک تین جنگیں ہو چکی ہیں۔

ٹیگس