ہندوستان ؛ کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i365512-ہندوستان_کورونا_کیسز_اور_اموات_میں_اضافے_کا_سلسلہ_جاری
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج بروز پیر جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 72 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1375 ہو گئی ہے۔

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 42533 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک11707 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔