ملک میں کورونا کے خلاف مہم ایک سنجیدہ جنگ: ہندوستانی وزیر اعظم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i366934-ملک_میں_کورونا_کے_خلاف_مہم_ایک_سنجیدہ_جنگ_ہندوستانی_وزیر_اعظم
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا کے خلاف مہم کو ایک سنجیدہ جنگ سے تعبیر کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ملک میں کورونا کے خلاف مہم ایک سنجیدہ جنگ: ہندوستانی وزیر اعظم

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا کے خلاف مہم کو ایک سنجیدہ جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی سے نشر ہونے والے اپنے ہفتے وار پروگرام من کی بات میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت پر خصوصی توجہ دینا چاہئے کہ کورونا کے خلاف لڑائی ایک سنجیدہ جنگ ہے، اس جنگ کے محاذ پر مضبوطی سے ڈٹے رہنے کی ضرورت ہے۔

نریندر  مودی نے کہا کہ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں جن اصولوں پر عمل کیا گیا ہے ان کو جاری رکھنا ہوگا اور اس کو شکست دینے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اس سخت محنت کے بعد، بہت ساری مشکلات جھیلنے کے بعد، اگر ہم لاپرواہ ہوگئے، اور احتیاط ترک کردی تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہو سکتے ہیں کیونکہ اس احتیاط کا کوئی متبادل نہیں ہے۔