ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ پچھتر ہزار سے زائد
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ پچھتر ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نو ہزار نو سو پچاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد، ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں دو لاکھ چھیتر ہزار پانچ سو تراسی ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید دو سو اناسی افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سات سو پینتالیس ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین اور مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹر میں پائی جاتی ہے۔
اس ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار دو سو انسٹھ نئے مریضوں اور ایک سو بیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ریاست مہاراشٹر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نوے ہزار سات سو ستاسی اور مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سو نواسی ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے ریاست تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد چونتیس ہزار نو سو چودہ اور مرنے والوں کی تعداد تین سو سات ہو گئی ہے۔
تیسرا نمبر ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کا ہے جہاں متاثرین کی تعداد اکتیس ہزار تین سو نو اور مرنے والوں کی تعداد نو سو پانچ بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنا فیصلہ واپس لیا، دہلی میں سبھی کا علاج ہوگا
چوتھے نمبر پر ریاست گجرات ہے جہاں متاثرین اکیس ہزار چودہ اور مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار تین سو تیرہ ہے۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں بھی کورورنا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک کورونا سے گیارہ ہزار دو سو پینتالیس افراد متاثر اور دو سو پچپن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔