Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنا فیصلہ واپس لیا، دہلی میں سبھی کا علاج ہوگا

دہلی کے وزیر اعلی نے اپنا یہ بیان واپس لے لیا ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں، ریاست سے باہر کے لوگوں کا علاج نہیں ہوگا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دو دن قبل یہ اعلان کیا تھا کہ دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز افزون اضافے کے پیش نظر ان کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے ریاستی اور پرائیویٹ اسپتالوں میں، صرف دہلی کے شہریوں کا ہی علاج کیا جائے گا۔
مگر آج بدھ کے روز ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی نے اپنا یہ موقف واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں دہلی سے باہر والوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔
انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان اپنی جگہ پر موجود ہے لیکن مرکزی حکومت کے حکم کے مطابق ریاست کے سبھی اسپتالوں میں دوسری ریاست کے لوگوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔

ٹیگس