Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • جموں میں اینٹی ڈومیسائل ریلی

جموں کشمیر میں خطے سے باہر کے لوگوں کو شہریت دینے کے خلاف جموں میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندۂ سری نگر کے مطابق اس مظاہرے میں جموں کی ہندو برادری  کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور خطے کا ڈوگرا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کا اہتمام جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ نے کیا تھا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے حکمراں جماعت بی جے پی  پر ایک سازش کے تحت اپنا سیاسی ایجنڈہ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ واضح ہے کی خصوصی اسٹیٹس اسی سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے اور ڈومیسائل پالیسی کے ذریعے اسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ سنیل ڈمپل نے جموں کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے اور ڈومیسائل پالیسی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم بھرپور تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایسا پہلی بار ہوا جب جموں کی ہندو برداری نے جموں کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے متعلق حکومت ہندوستان کے فیصلے کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے تھے اور وادی کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے-

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس