Feb ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی درجنوں مزدور اور زرعی تنظیموں کا احتجاج

ہندوستان کی درجنوں مزدور اور زرعی تنظیموں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کیا ہے-

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق آج دس سے زیادہ بڑی مزدور یونینوں ، زرعی تنظیموں اوربعض سرکاری شعبے کے ملازمین نے "بھارت بند" کے نام سے ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیا۔ ملک گیر ہڑتال کیوجہ سے ملک کی کئی ریاستوں میں بینکوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور کچھ دفاتر کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ بعض شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مزدور مارچ بھی نکالے گئے ہیں.
رپورٹ کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا کہ یہ احتجاج لیبر قانون میں نئی اصلاحات، کچھ سرکاری صنعتوں کی نجکاری کے عمل، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ملازمت کے قوانین میں کمزوری کے خلاف کیا جارہا ہے۔

ٹیگس