دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i383658-دہلی_کے_صفدر_جنگ_اسپتال_میں_آگ
دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صفدرجنگ اسپتال کےمیڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں صبح ساڑھے چھے بجے کے قریب آگ لگ گئی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں آگ

دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صفدرجنگ اسپتال کےمیڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں صبح ساڑھے چھے بجے کے قریب آگ لگ گئی

دہلی فائر بریگیڈ نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں عملے کے ساتھ روانہ کردی گئیں اور وارڈ میں موجود سبھی ساٹھ مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق آئی سی یو وارڈ کے ایک وینٹیلیٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے وارڈ میں پھیل گئی ۔

آگ لگنے کے اس واقعے میں کسی مریض کے جلنے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔