ایران کے نو منتخب صدر کو ہندوستانی صدر کی مبارکباد
ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ایران اور ہندوستان کے برھتے ہوئے تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور ایران کے گہرے اور پرخلوص دوطرفہ تعلقات میں آپ کے دور صدارت میں بھی فروغ جاری رہے گا۔
اس سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام کے لئے تعاون میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ واضح رہے لاطینی امریکہ، روس، ترکی، عمان، شام، پاکستان، عراق، کویت، ارمنستان، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے سربراہ بھی نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔