لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ہندوستانی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i390152-لائن_آف_کنٹرول_پر_بارودی_سرنگ_کا_دھماکہ_ہندوستانی_فوجی_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشنا گھاٹی سیکٹر کے نانگی ٹیکری علاقے میں گزشتہ رات دس بجے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہندوستان کا ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی کرشنا ویدیا ساکن ہماچل پردیش جبکہ زخمی کی شناخت سپاہی سورو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے مابین گاہے بہ گاہے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔