کشمیر میں 5 فوجی مارے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i394470-کشمیر_میں_5_فوجی_مارے_گئے
ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 5 فوجی مارے گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 5 فوجی مارے گئے

ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 5 فوجی مارے گئے۔

ہندوستانی فوج نے کشمیر میں مسلح عناصر کے ساتھ جھڑپ میں 5 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ایسنا کے مطابق، ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند نے کہا کہ پلیس اور فوجیوں کی ٹکڑیوں نے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقے سرنکوٹ کے جنوبی سیکٹر میں مسلح عناصر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔ اس دوران مسلح افراد نے فوجیوں کی طرف بڑے پیمانے پر فائرنگ شروع کردی جس میں 1 افسر اور 4 فوجی مارے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان و پاکستان کو الگ ہوئے 70 سال سے زیادہ وقت ہو چکا ہے لیکن کشمیر کے موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف و کشیدگی بدستور برقرار ہے۔