جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونینز کے درمیان تصادم، کئی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i396242-جواہر_لال_نہرو_یونیورسٹی_میں_طلبا_یونینز_کے_درمیان_تصادم_کئی_زخمی
دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور اے آئی ایس ایف کے درمیان تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونینز کے درمیان تصادم، کئی زخمی

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور اے آئی ایس ایف کے درمیان تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی جے این یو میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اے بی وی پی اور بائیں بازو کی طلبا تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ اس تصادم میں کم سے کم بارہ طلبا زخمی ہوگئے جن میں سے تین کو سنگین زخم آئے ہیں۔ جے این یو کی طلباء یونین کے ارکان نے بتایا ہے کہ تصادم میں شدید زخمی ہونے والوں کا نئی دہلی کے ایمس میں علاج کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کی باقاعدہ شکایت دہلی پولیس سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً دس بجے یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے دفتر میں پیش آیا۔ دونوں فریقوں کے ارکان ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔