ہندوستان کی سرحد پر چینی فوجیوں کی تعیناتی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i398948-ہندوستان_کی_سرحد_پر_چینی_فوجیوں_کی_تعیناتی
چین نے ہندوستان سے ملنے والی اپنی سرحد پر دسیوں ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی سرحد پر چینی فوجیوں کی تعیناتی

چین نے ہندوستان سے ملنے والی اپنی سرحد پر دسیوں ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ہندوستان کی لداخ سرحد پر اپنے ساٹھ ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا۔ اس سرحد پر ہندوستانی فوجی بھی تعینات ہیں۔چین نے مشترکہ سرحدوں پر بنیادی تعمیرات منجملہ سڑک بنانے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔

چین ہندوستان سے ملنے والی سرحدوں  پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ دو ہزار تین سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اختلافات کو لے کر مذاکرات ہوئے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان سن دو ہزار بیس میں لداخ کی سرحد پر جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں دونوں طرف کے دسیوں فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔