دشمن ملت ایران کی چالوں میں گرفتار ہوگیا: جنرل وحیدی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459004-دشمن_ملت_ایران_کی_چالوں_میں_گرفتار_ہوگیا_جنرل_وحیدی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے۔
(last modified 2026-11-17T12:35:22+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • دشمن ملت ایران کی چالوں میں گرفتار ہوگیا: جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے منگل 17 نومبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے اہداف و مقاصد سے تجدید عہد کے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ عالمی سامراج، امریکا اور غاصب اسرائیل اتنا ذلیل کبھی نہیں ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے اس سے پہلے، عظیم ملت ایران کے مقابلے میں، اس طرح شکست کا اعتراف کبھی نہیں کیا تھا اور اپنے فکر وعمل اور اسٹریٹیجی میں اس  حدتک انتشار کا شکار کبھی نہیں ہوئے تھے۔

جنرل وحیدی نے کہا کہ دشمنوں کی یہ اسٹریٹیجک شکست عظیم ملت ایران کی استقامت و پائیداری کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ نظام کا خاتمہ، ملک کی تقسیم، ساحلی علاقوں پر قبضہ، آبنائے ہرمز کھولنا، اقتصادی انتشار، اندرونی خلفشار اور نظام کے خلاف عوام کو ورغلانا، الگ الگ وقت میں الگ الگ اہداف کا اعلان کیا، لیکن ہر ہدف میں دشمن ناکام ہوتا رہا بلکہ نتیجہ الٹا نکلا، دنیا کا محور بننا چاہا لیکن اس جنگ میں الگ تھلگ ہوکے رہ گیا۔  

 سپاہ پاسداران کے کمانڈرانچیف نے کہا کہ امریکا آج جس طرح الگ  تھلگ ہوکے رہ گیا ہے، اس طرح کسی بھی بین الاقوامی اقدام میں، اس صورتحال میں گرفتار نہیں ہوا تھا، جس کا آج شکار ہوا ہے۔ امریکیوں نے جس سے بھی مدد مانگی، جواب ملا، نہیں کرسکتے۔ اگرچہ خفیہ طور پر مدد کی لیکن ملت ایران کے ڈر سے ، آشکارا طور پر ہر ایک نے مدد نہ کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ پیش کیا۔
 جنرل وحیدی نے کہا کہ یہ ملت کے لئے قابل فخر ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی مادی طاقت اور اس کی اتحادی وہ شرپسند، خبیث اور ناجائز حکومت، سبھی ملکوں سے مدد کی درخواست کرتی ہے اور جب وہ مدد نہیں کرتے تو گلہ کرتی ہے کہ مدد کیوں نہیں کرتے؟ کیا یہ  فخر کے لئے کافی نہیں ہے؟

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel