Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی اموات کے ساتھ ہی کورونا بندشوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ انسٹھ ہزار چھے سو بتیس نئے مریض سامنے آئے جس کی بنا پر اب  کورونا  سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ پچپن لاکھ اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے تین سو ستائیس‎ افراد موت سے ہمکنار ہو گئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ تراسی ہزار سات سو نوے ہو گئی ہے۔ کورونا کے  پھیلاؤ کا مرکز اس ‎ وقت ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقے بنے ہوئے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کافی پھیلتا جا رہا ہے تاہم کورونا بندشوں کی بنا پر لوگوں کی دہلی میں رفت و آمد کم ہو گئی ہے اور  دہلی میں بلا ضرورت لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ویکسینیشن کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس