Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ کا الزام

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے

سحرنیوز/دنیا:    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں، بنگالی بولنے والے مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کو جبری بے دخلی، املاک کی مسماری اور قانونی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے قوانین کا غلط استعمال کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق کئی معاملات میں ان کارروائیوں سے قبل مناسب قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، جس سے متاثرہ افراد کو موثر قانونی تحفظ حاصل نہ ہو سکا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ میں خاص طور پر بنگالی بولنے والے مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کا ذکر کیا گیا ہے، جنہیں ’’غیر قانونی تارکین وطن‘‘ قرار دے کر مختلف علاقوں سے بے دخل کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق بعض متاثرین نے ہندوستانی شہریت یا قانونی رہائش کی دستاویزات پیش کیں، اس کے باوجود انہیں حراست، دھمکیوں یا جبری نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔ ایچ آر ڈبلیو نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق مذہبی آزادی، مساوی تحفظ اور اظہارِ رائے کے حق کو یقینی بنائے۔

 

ٹیگس