مودی حکومت کی پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ مغربی بنگال کی سخت تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i405890-مودی_حکومت_کی_پالیسیوں_پر_وزیر_اعلیٰ_مغربی_بنگال_کی_سخت_تنقید
ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مرکزی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اس پر ریاستوں کے امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • مودی حکومت کی پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ مغربی بنگال کی سخت تنقید

ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مرکزی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اس پر ریاستوں کے امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے امور میں مداخلت کرنے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت، ملک کا فیڈرل ڈھانچہ تباہ کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت ہٹلر، اسٹالین یا بینٹ سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی مرکزی حکومت پر ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریسی کی حفاظت کے لئے مرکزی ایجنسیوں کو خودمختاری دینا چاہئے اور اسے سیاسی مداخلت کے بغیر غیرجانبداری سے کام کرنے کی اجازت دینا چاہئے۔