توہین رسالت، سڑکوں پر نکلے کشمیری مسلمان+ ویڈیو+ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i406786-توہین_رسالت_سڑکوں_پر_نکلے_کشمیری_مسلمان_ویڈیو_تصاویر
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں پیغمبر اسلام کی شرمناک توہین کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں پیغمبر اسلام کی شرمناک توہین کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد کشمیر، اترپردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراسٹر، پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی جگہوں پر پر امن مظاہرے ہوئے جبکہ کچھ مقامات پر مظاہرے پولیس کی مداخلت کی وجہ سے پرتشدد ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام بھی نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے بی جے پی کی خاتون رہنما نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس کو کئی جگہوں کو حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے کرفیو نافذ کرنا پڑا ہے جبکہ سیکڑوں مسلمانوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔