ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i412446-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_جھڑپ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سرینگر سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے علاقے ٹینگہ پاوا میں اتوار کی رات عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلا ع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہا ۔

سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تصادم میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔آخری اطلاع ملنے تک آپریشن جاری تھا۔