ہندوستان نے چندریان 3 کامیابی سے لانچ کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i423757-ہندوستان_نے_چندریان_3_کامیابی_سے_لانچ_کردیا
ہندوستان نے اپنا تیسرا چاند مشن "چندریان 3" کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔
(last modified 2026-07-22T14:28:03+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے چندریان 3 کامیابی سے لانچ کردیا

ہندوستان نے اپنا تیسرا چاند مشن "چندریان 3" کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے خلائی تحقیقی ادارے، اسرو، نے جمعہ کو جنوبی ریاست آندھر پردیش کے سری ہری کوٹا ستیش دھون خلائی مرکز سے اپنا تیسرا چاند مشن یا لونر مشن "چندریان 3" کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 2 بج بر 35 منٹ پر چندریان 3 کو لانچ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چندریان 3  ہیوی لفٹایل وی ایم 3-ایم4 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا۔ چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد اب ہندوستان کے خلائی سائنس دانوں کا مقصد چاند کی سطح پر چندریان کی سافٹ لینڈنگ کرانا ہے۔ اگر ہندوستان ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین کے بعد اس فہرست میں چوتھا ملک بن جائے گا۔

چندریان-2 سنہ 2019 میں چاند کی سطح پر بحفاظت اترنے میں ناکام رہا تھا، جس کی وجہ سے اسرو کی ٹیم بہت مایوس ہوگئی تھی۔ چاند پر چندریان کی 'سافٹ لینڈنگ' یعنی چندریان کو محفوظ طریقے سے اتارنے کا اسرو کا یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو ہندوستان ان منتخب ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو ایسا کرنے میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں۔