ہندوستان: چلتی ٹرین میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424213-ہندوستان_چلتی_ٹرین_میں_فائرنگ_سے_پولیس_اہلکار_سمیت_4_افراد_ہلاک_(ویڈیو)
گجرات سے مہاراشٹر جانے والی جے پور ایکسپریس ٹرین میں فائرنگ کے واقعے سے پیر کی علی الصبح ہنگامہ مچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran

گجرات سے مہاراشٹر جانے والی جے پور ایکسپریس ٹرین میں فائرنگ کے واقعے سے پیر کی علی الصبح ہنگامہ مچ گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: آج علی الصبح پالگھر اسٹیشن کے قریب سے چلنے والی جے پور ایکسپریس ٹرین میں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔
اس واقعہ میں ایک اے ایس آئی اور تین مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فائرنگ میں کئی راؤنڈ گولیاں چلی ہیں۔ واقعے میں 4 افراد کے ہلاک اور کچھ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال ملزم چیتن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آر پی ایف کانسٹیبل نے پالگھر اسٹیشن عبور کرنے کے بعد چلتی جے پور ایکسپریس ٹرین کے اندر فائرنگ شروع کردی۔
اس نے ایک آر پی ایف اے ایس آئی اور تین دیگر مسافروں کو گولی مار دی اور دہیسر اسٹیشن کے قریب ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔
ریلوے اور پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔