ہندوستان: زیر تعمیر اسٹیڈیم میں دھماکہ، 3 مزدوروں کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i427790-ہندوستان_زیر_تعمیر_اسٹیڈیم_میں_دھماکہ_3_مزدوروں_کی_موت
ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک پرائیویٹ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے اس کی دیواریں گر گئیں اور 3 مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: زیر تعمیر اسٹیڈیم میں دھماکہ، 3 مزدوروں کی موت

ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک پرائیویٹ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے اس کی دیواریں گر گئیں اور 3 مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔

سحر نیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے معین آباد علاقے میں ایک پرائیویٹ انڈور اسٹیڈیم بن رہا تھا جس میں اچانک دھماکہ ہوا اور اس کی دیواریں گر گئیں۔ اس حادثے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے بعد جائے حادثہ پر امداد رسانی کا کام شروع ہوگیا اور امدادی کارکنوں نے ایک لاش ملبے سے نکالی۔ امدادی کارکنوں کے ساتھ پولیس بھی جائے وقوعہ پہنچی ہے۔

کچھ لوگوں کے اب بھی عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی ہسپتالوں میں بھیج دیا گيا ہے۔