ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفیکیشن جاری
ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کے لئے سات مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات انیس اپریل کو شروع ہوکر یکم جون کو ختم ہوں گے اور چارجون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ آج بدھ کو ہندوستانی انتخابی کمیشن نے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی ایک سو دو نشستوں کے لئے سترہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں میں ووٹ ڈالے جائيں گے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انیس اپریل کو ریاست تامل ناڈو میں تینتس، راجستھان میں بارہ ، اتر پردیش میں آٹھ ، مدھیہ پردیش میں چھے، اترا کھنڈ ، آسام اور مہاراشٹرا میں پانچ پانچ ، بہار میں چار، مغربی بنگال میں تین، ارونا چل پردیش، منی پور اورمیگھالیہ میں دو دو اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم ، تریپورہ ، انڈمان نکوبار، جموں و کشمیر ، لکشدیپ اور پڈو چیری میں ایک ایک پارلیمانی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی۔
ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ستائيس مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائيں گے۔