بنگلہ دیش: عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد تشدد شروع، آزاد امیدوار پر فائرنگ
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد تشدد شروع ہوجانے اور ایک ازاد امیدوار پر فائرنگ کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی جہاں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں وہیں تشدد کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیشی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق انقلاب منچ کے ترجمان اور ڈھاکہ آٹھ انتخابی حلقے سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر زخمی کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ عثمان ہادی اپنی تشہیراتی مہم پر نکلے تھے کہ جمعے کی شام ان پر دو لوگوں نے فائرنگ کردی جس میں زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں اس واقعے سے ایک دن قبل ہی اعلان کیا گیا کہ عام انتخابات بارہ فروی دو ہزار چھبیس کو ہوں گے۔ بنگلہ دیش کے انتخابی کمیشن کے اعلان کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انتیس دسمبر دو ہزار پچیس تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
انتخابات کا اعلان ہوتے ہی تشدد شروع ہوجانے کے پیش نظر مختلف بنگلہ دیشی صحافتی اور تجزیاتی حلقوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تصادم اور تشدد کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel