نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت
Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی صدر دروپدی مورمو نے نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر نریندرمودی نے جمعے کی شام راشٹرپتی بھون میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہندوستانی صدر نے نریندر مودی کو ایک بار پھر حکومت سازی کی دعوت دی۔
نریندرمودی سے پہلے این ڈی اے کے رہنماؤں نے ملاقات کرکے بی جے پی کی حمایت پر مبنی اپنے خط صدر کو پیش کئے۔ صدر مورمو سے حکومت سازی کی دعوت ملنے کے بعد نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ دس برسوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے اس کے پیش نظر نئی حکومت چلانے میں کوئی پریشانی نہيں ہوگی۔
اس سے پہلے بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے کے نومنتخب ارکان نے نریندرمودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔