ہندوستان میں سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i434796-ہندوستان_میں_سڑک_حادثہ_7_افراد_ہلاک_اور_4_زخمی
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبر رسان ایجنسی یو این آئی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب ممبئی ۔ ناگپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جب ناگپور سے ممبئی کی طرف جانے والی ایک کار کو مخالف سمت سے آنے والی کار نے زوردار ٹکر مار دی۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں سڑک حادثوں کی شرح زیادہ ہے اور ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ٹریفک حادثوں میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔