ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پولینڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i436341-ہندوستان_کے_وزیراعظم_نریندر_مودی_کا_دورہ_پولینڈ
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پولینڈ

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: پچھلے 45 برس میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مسٹر مودی کا یہ دورہ اپنے پولش ہم منصب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔ دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے دوطرفہ تعلقات میں تیزی آئے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کی دوستی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم پولینڈ کے بعد یوکرین کا بھی دورہ کریں گے۔