ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن اور جھڑپیں
Nov ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو علاقوں میں سرچ آپریشن اور تصادم کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خانیار کے کھار محلے میں سنیچر کی صبح ایک سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ اس رپورٹ کے مطابق کشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سنیچر کی صبح ضلع سرینگر کے کھارعلاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی دستوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی ۔
اس سے پہلے ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکیورٹی دستوں نے آپریشن شروع کیا تو بقول اس کے مسلح علیحدگی پسند قریبی جنگل میں چلے گئے۔