Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • آخر کار یوگی ادتیہ ناتھ بحث کے لئے ہوئے تیار،  اپوزیشن سے کی تعاون کی اپیل

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے پیر کو اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے قبل کہا ہے کہ حکومت ایوان میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں، ریاست کے استحکام اور سیکورٹی کے مفاد میں سبھی مسائل پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن اس کے لئے اپوزیشن سے تعاون کی توقع ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اسمبلی احاطے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ودھان منڈل صحت مند بحث کا اسٹیج بنے، اس میں سب سے تعاون کی توقع ہے۔ اترپردیش نے گذشتہ ساڑھے سات سال میں ترقی و سیکورٹی کے لئے نئےریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یقین کے ساتھ پورے سرمائی اجلاس کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کی اپیل کرتا ہوں۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ اس سیشن میں دیگر امور کے ساتھ عبوری بجٹ بھی آئے گا۔ اس کے علاوہ عوام و ریاست کی ترقی سے جڑے معزز اراکین کے اہم مشورے و مسائل بھی اسمبلی میں رکھے جائیں گے۔ون ٹریلین ڈالر اکانومی کو حاصل کرنے کے لئے جس بڑی مہم کو ریاستی حکومت نے اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔ اسے حاصل کرنے میں سبھی فریق شراکت دار بنیں۔ اس کے پیش نظر حکومت سبھی کا تعاون و حمایت چاہتی ہے۔

 

ٹیگس