حقیقی خودمختاری کے بغیر آزادی بے معنی ہے: لبنانی رکن پارلیمنٹ
لبنانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حقیقی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی مطلب نہیں ہے، انہوں نے زور دیا کہ مزاحمت کبھی بھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری دھڑے کے رکن ایہاب حمادہ نے زور دیا کہ مزاحمت تمام لبنانیوں کا دفاع کرتی ہے، نہ کہ کسی خاص فرقے یا علاقے کا اور جو کوئی ایسا گمان کرتا ہے وہ غلطی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: مزاحمت لبنان، پورے لبنان اور تمام لبنانیوں کی حمایت کرتی ہے، بغیر اس کے کہ ان کی شناخت کی جانچ پڑتال کی جائے۔
حمادہ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جشن منانے اور دشمن کے قبضے اور جارحیت کے تسلسل کے درمیان تضاد کا ذکر کیا اور کہا: ہم آزادی کا جشن اس حال میں منا رہے ہیں کہ ہماری سرزمین پر قبضہ ہے، بقاع اور جنوب میں ہمارا آسمان دشمن کی مسلسل جارحیت کا شکار ہے، اس کے باوجود کچھ لوگ ہیں جو خودمختاری اور آزادی کا راگ اولاپ رہے ہیں۔
حمادہ نے دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنانیوں کے متحد اور جامع موقف کا مطالبہ کیا اور کہا: جس خطرے کا ہم سامنا کر رہے ہیں، وہ صرف شیعوں کے خلاف خطرہ نہیں ہے، بلکہ لبنان کے پورے وجود کے خلاف خطرہ ہے۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ مزاحمت کا آپشن ثابت ہے اور ہتھیار قومی دفاع کی ریڈ لائن ہیں جن کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔
حمادہ نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ہم کبھی بھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور دشمن سے لڑیں گے اور فتح یاب ہوں گے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وابسته وفاداری دھڑے کے رکن نے کہا کہ مزاحمت (حزب اللہ) کی طاقت مضبوط اور مستحکم ہے اور اسے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، اپنا دفاع کرنا ایک حق ہے جس کی تمام قوانین نے تصدیق کی ہے، مزاحمت سرزمین، عوام اور قومی شناخت کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok