ہندوستانی وزیراعظم کویت کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز سے سرفراز، مودی کا 20 واں بین الاقوامی ایوارڈ
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی ایشیائی ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'دی آرڈر آف مبارک دی گریٹ' سے نوازا۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘مبارک الکبیر آرڈر’ سے نوازا گیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے Bayan Palace میں منعقدہ ایک تقریب میں پی ایم مودی کو اس اعزاز سے نوازا۔
"مبارک الکبیر آرڈر" روایتی طور پر سربراہان مملکت، غیر ملکی حاکموں اور شاہی خاندانوں کے افراد کو دوستی کے اشارے کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مودی کو اب تک 20 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ وہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور جارج بش اور برطانیہ کے شاہی King Charles III کی طرح ان شخصیات میں شامل ہوئے، جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر دیا گیا ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچے، جو 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعہ اس خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بات چیت کی اور ہفتہ کو ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح سے بھی ملاقات کی۔