ہندوستان: ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ گر کر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i442131-ہندوستان_ایئر_سروس_کا_لڑاکا_جیگوار_طیارہ_گر_کر_تباہ
ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ جمعہ کی شام کو معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
(last modified 2026-06-23T11:07:35+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ گر کر تباہ

ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ جمعہ کی شام کو معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بروقت بچنے میں کامیاب رہا۔ اس واقعے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این-32 کو باگڈوگرہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا  پڑی۔ فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کارگو طیارے اے این-32 کی لینڈنگ کے دوران گڑبڑ ہوئی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طیارے کے عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔