کشمیر کی سڑکوں سے شہید سیدحسن نصراللہ کی تصاویر ہٹانے کے خلاف احتجاج + ویڈیو
Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر سڑکوں سے اتارنے کےبعد شیعہ نوجوان احتجاج کرنے لگے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے شہید سیدحسن نصراللہ کے بنرز اتاردیئے۔ شیعہ نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے تصاویر اور بینرز دوبارہ لگادیئے۔ ہندوستان کے سیکیورٹی فورسز صیہونی حکومت کی حمایت میں حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی پرچموں اور علامتوں سے مخالفت کرتے ہیں۔ مزاحمتی تصاویر اور جھنڈے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ماہ محرم میں شیعوں کی عزاداری کی تقریبات کا لازمی حصہ ہیں۔ اس سلسلے میں ہندوستان کی پولیس کی مخالفت کی صورت میں کشمیر میں شیعوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مزید جھڑپوں کا امکان ہے۔